پی ڈی ایم 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی ، کونسے قائدین کا خطاب؟

فیصل آباد ، ملک شفیق

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم)کے زیراہتمام 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام منعقد ہو گا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے جلسہ کی میزبانی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کرے گی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ و نائب صدر پی ڈی ایم سینٹر علامہ ساجد میر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا کو جلسہ کا کنوئنر مقرر کر دیا ہے،

آن لا ئن کے مطا بق مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ وسٹی تحصیلوں ذیلی تنظیموں کے نمائندوں کا ایک خصوصی اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ دھوبی گھاٹ میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے.عوام مہنگائی بے روزگاری معاشی بدحالی ناکام خارجہ پالیسی سیاسی عدم استحکام عدم تحفظ اسلامی تعلیمات وقوانین کی اعلانیہ بے توقیری کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ہمارے کارکن سول بالا دستی اور اسلامی تعلیمات اور اسلامی شعار کے تحفظ کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے امیر پروفیسر نجیب اللہ طارق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شکل میں ایک عذاب ہے جو عوام پر مسلط ہے اس سے نجات کے لیے قوم کو اب جاگنا ہو گا۔میڈیا کوواڈینٹر حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ جلسہ کی تفصیلات و معلومات کے حصول کے لئے میڈیا سیل قائم کر دیا گیا ہے ملکی ومقامی میڈیا کے نمائندوں کے لئے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے.مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اس کی ذیلی تنظیموں کے راہنماؤں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور جلسہ کو کامیاب بنانے کا عزم کیا شرکاء اجلاس میں مرکزی جمعیت الحدیث یوتھ فورس کے سٹی، تحصیلی و ضلعی ذمہ داران اور جمعیت اساتذہ کے ذمہ داران مولانا بہادر علی سیف، قادری بشیر احمد عزیزی، مولانا محمد اشرف جاوید، مولانا اکرم اللہ طور، محمد سعید انصاری، شیخ محمد عثمان، حاجی لطیف حید ر مغل، محمد نوید چیمہ، ڈاکٹر عبدالخالق بخاری، حافظ صغیر احمد، ملک محمد سلیم عابد، محمد ابو بکر پٹوی، حافظ محسن جمید، مولانا ابو ھریرہ سلفی، پروفیسر ظہیر، مولانا ابو بکر جمیل بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں