بشپ ہائوس میں عالمی یوم امن بارے سیمینار ، مقررین نے کیا اظہار خیال کیا؟؟

فیصل آباد (آن لائن)

قومی کمیشن برائے امن ونصاف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام بشپ ہائوس فیصل آباد میں عالمی یومِ امن 2021کے حوالہ سے ایک سیمینارمنعقد کیا گیا ہے۔ امن سیمینار کے انعقاد کے مقصد عالمی و ملکی سطح پر امن رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور پیار محبت اور اخوت کے پیغام کو پاکستانی معاشرے میں فروغ دینا تھا۔امن سیمینار میں مذہبی رہنما، سیاسی و سماجی کارکن ، اساتذہ ، طلبہ اور وکلاء کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینارمیں فادر خالد رشید عاصی(ڈایکٹر NCJPفیصل آباد)،فادر پاسکل پولوُس، فادر عابد تنویر،شاہد انور (کوآرڈنیٹرNCJPفیصل آباد )میاں ندیم احمد، یوسف عدنان اور میڈم شلپا نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اختتام پر شرکاء سیمینارنے دستخط کرکے عہد کیا کہ وہ معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے اپنے کردار ادا کرتے رہیں گے اور امن کی شمع بھی روشن کی گئی۔ فادر خالد رشید عاصی نے کہا کہ ہمیں عدم تشدد کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ہر اُس کاوش کی حمایت کریں جو انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے اور عوامی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ جاری رکھتے ہوئے ہر اُس ذرائع کا استعمال کریں گے جس سے امن کے ایک نئے دور کی ابتداء ہوسکے۔ شاہد انور نے کہا کہ ہمیں اپنے منفی احساسات یعنی بے راہروی ، کینہ پروری ،حسد ، لالچ، غضب ، تفرقے ، جدائیاں اور بدعتوں کو ترک کرکے امن، سلامتی،خوشی ، مسرت ، شادمانی ،پیا ر،محبت، اِیمان ، امیداور ترقی و خوشحالی کے روشن پہلوؤںکو اجاگرکرنا چاہیے اور معاشرے میں ان مثبت پہلوئوں کا پرچارکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں