گوجرانوالہ ، نیوز ڈیسک
نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انھیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انھیں دبئی جانےکے لیے رضامند کرتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرائے عالمگیر کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس کی بنیاد پر ملزمہ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرنے کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔