رکن سندھ اسمبلی سے شادی ، ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ، حریم شاہ کا ایک نیا دعویٰ

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ شوہر کے پہلے سے شادی شدہ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔ حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ شوہر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔ حریم شاہ نے اس سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے ہم سے شوہر بلال شاہ کی چندتصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی تک حریم شاہ کی بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کسی اور ذرائع نے نہیں کی ہےجب کہ حریم شاہ نے نکاح نامہ کی تصویر یا دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے اجتناب کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں