عوام پاکستان کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور وزیراعظم اسی پر عمل پیرا ، حاجی اصغر

فیصل آباد(آن لائن )

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کےح نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خا ن نے عالم اسلام کی نما ئندگی کا حق ادا کیا ہے،وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کی آخری امید کرن ہے،وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک دیکھنا چاہتے ہیں،عوام کو اس کا ساتھ دینا ہوگا، اگر عمران خان ناکام ہو تو ملک کا بڑا نقصان ہوگا-

انہوں نے وزیراعظم عمرا ن خا ن کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خا ن کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پا کستا ن کا مضبو ط مو قف پیش کرکے اقوام عالم کی آنکھیں کھو ل دی ہیں اور بھا رت اور یو رپ کے اسلا مو فو بیا کو فروغ دینے اور سپر پا ور بننے کی خوا ہش میں اسلحے کی دوڑ کو رو کنے پر بھی اظہا رکیا ہے ساتھ ہی، وزیراعظم عمران خا ن نے کشمیر میں بھا رتی مظا لم سمیت کئی اہم امو ر پر اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر کے دنیا کو افغا نستا ن میں منڈلا تے ہو ئے بڑے انسا نی بحرا ن سے خبر دار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہے اگر دنیا نے طالبان کا ساتھ نہ دیا تو غیر مستحکم،افراتفری کا شکا ر افغا نستا ن ایک با ر پھر دہشت گردوں کیلئے محفو ظ پنا ہ گا ہ بن سکتا ہے، وزیراعظم عمرا ن خا ن نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیرانہ مو قف اپنا نے اور مسلما نو ں کی حقیقی معنوں میں تر جما نی کر تے ہو ئے ثا بت کر دیا کہ وزیراعظم عمرا ن خا ن نا صر ف پا کستا ن کے مسلما نوں بلکہ عا لم اسلا م کی نما ئندگی کر تے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں