جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل ، ڈاکٹر صابر حسین اور ڈاکٹر ارم سلطانہ کامیاب

فیصل آباد ، ثنا رئوف بھٹی

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈمک کونسل میں فیکلٹی کی خالی ہونیوالی دونوں نشستیں یونائیٹڈ ٹیچرز الائنس کے امیدواروں نے جیت لی ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر یونائیٹڈ ٹیچرز الائنس کے امیدوار ڈاکٹر صابر حسین 58 ووٹ لیکچر کامیاب قرار پائے۔ انکے مدمقابل چٹھہ گروپ کے امیدوار ڈاکٹر اعجاز صرف 28 ووٹ حاصل کرسکے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا ایک ووٹ ضائع ہوا۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر یونائیٹڈ ٹیچرز الائنس کی امیدوار ڈاکٹر ارم سلطانہ 123 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ انکے مدمقابل چٹھہ گروپ کے امیدوار ڈاکٹر محسن صرف 43 ووٹ حاصل کرسکے۔ 2 ووٹ ضائع ہوئے۔ انتخابات کیلئے پولنگ یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی علامہ اقبال لائبریری میں ہوئی۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے 2 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی اور دونوں گروپوں کے فیکلٹی ممبران تمام وقت خوشگوار ماحول میں ٹولیوں کی شکل میں وہاں موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں