پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان مستعفی ہو گئے ، یہ چل کیا رہا ہے ؟؟؟

لاہو ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے اور کوچنگ سٹاف کے بعد ایک نئی خبر سامنے آئی ہے کہ اب چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ ذرائع کے مطابق آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں