سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے والد نے 76 سال کی عمر میں کارنامہ سرانجام دیدیا؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پنجاب کے دارالحکومت میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی تو کھیل کے میدانو ں میں کا رنامے سر انجا م دیتے ہی رہتے ہیں تاہم اب ان کے والد نے ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر علی کے والد محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونے والی 21 کلو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔وہ لاہور میں بچوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑے رکھنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ محمد رفیق پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ٹو یٹر پر اظہر علی نے اپنے والد کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ ابا جی مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں