پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا استعفے کے بعد پہلا بیان ، کیا ردعمل دیا؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کےسابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے بطوربرٹش پاکستانی اور سابق کرکٹر3 سال قبل پاکستان آنے کا فیصلہ کیا،میرا مقصد 22کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئےکھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد 22کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئےکھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا لیکن بد قسمتی سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی،کرائسز سے نمٹنےکیلئےراتوں کو جاگ کر کام کیا اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایماندارانہ طور پر فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میری روح میں گھل مل گئی ہے اور پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کے علاوہ میں کچھ مس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں نے پاکستانی عوام کی خدمت کی ، پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں بعد میں لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں