عمر شریف کی نماز جنازہ کون پڑھائیں گے اور ان کی تدفین کس مشہور جگہ کی جائیگی؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے ملنے والی دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔ زرین غزل نے تمام مداحوں سے کہا کہ آپ کی دعاؤں کے باعث عمر یہاں تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ ان کی آگے کی منزل آسان کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری اس مشکل وقت میں بہت مدد کی۔ زرین غزل نے ڈاکٹر طارق شہاب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عمر شریف کیلئے امریکا میں اسپتال کا انتظام کیا تھا۔ مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے، میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں