پنڈورا پیپرز سکینڈل منظرعام پر ، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے قبل وزرا کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنڈورا پیپرز سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کے لئے اہم اجلاس وزارت قانون و انصاف میں ہوگا۔وفاقی وزرا فواد چودھری، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مشاورت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کے لئے قانونی رائے دینگے۔ وزرا رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں