ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کو امکان ، کون فارغ ، کون پرامید؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

ایک طرف ٹی 20 ورلڈ کرکٹ کپ سر پر پہنچ چکا ہے جبکہ دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزرو کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے، اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں وسیم اور ثقلین مشتاق سے اہم ملاقات کرینگے۔اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، دیگر اسکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رو¿ف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راو¿نڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں