16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، سینیٹر حافظ عبدالکریم

فیصل آباد:(آن لائن )

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا حکومت کی ملک واسلام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے قوم کے ہر فرد کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا، کنوینئر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تاریخی جلسہ عام کرکے اپنی سیاسی و مذہبی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے،وہ گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس کے سٹی وتحصیلی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ انشاء اللہ العزیز یہ جلسہ حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ ملک واسلام دشمن حکومت کے خلاف قوم کا ہر فرد میدان میں نکل چکا ہے، اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ 16 اکتوبر کو کو کا رکن سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں نکلیں گے اور ان شاء اللہ العزیز اس قادیان نواز حکومت کو گھربھیج کر دم لیں گے۔ اجلاس میں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں استقبالیہ کمیٹی،میڈیا کمیٹی،تشہیر کمیٹی،اسٹیج و پنڈھال کمیٹی، ساؤنڈ و لائٹ کمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی،رابطہ کمیٹی اور اسی طرح دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئی تاکہ پروگرام کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جا سکے، اجلاس میں اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ سلمان اعظم، جنرل سیکٹری حافظ محمد قسیم، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، سٹی امیر پروفیسر نجیب اللہ طارق، خالد محمود اعظم آبادی، حافظ عبدالغفار مکی،حافظ محمد جہانگیر اور دیگر کثیر تعداد میں کارکنان و ذمہ داران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں