پی ڈی ایم کا دھوبی گھاٹ جلسہ تاریخ ساز اور فقید المثال بنائیں گے ، چوہدری شیر علی

فیصل آباد( آن لائن )

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی راہنما چوہدری شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ فقیدالمثال عظیم الشان اور تاریخ ساز ہو گا,وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے ناظم سیاسی امور و کنوئنر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے امیر پروفیسر نجیب اللہ جلسہ کے میڈیا کوآرڈینٹر حافظ محمد شفیق کاشف ضلعی ترجمان خالد محمود اعظم آبادی چیئرمین شیخ شاہد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے مسلم لیگ کے مرکزی راہنما ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل فیصل آباد سٹی سے ٹکٹ ہولڈر اسرار احمد منے خان بھی چوہدری شیر علی کے ہمراہ تھے

چوہدری شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد نواز شریف کا شہر ہے 16اکتوبر کو پورا شہر باہر نکل کر نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑا ہو گا ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ کی فطری اتحادی اور اہم دینی و سیاسی جماعت اور تنہا جلسہ کامیاب بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے,میاں طاہر جمیل نے کہا کہ ہزاروں کارکنوں کے ساتھ جلسہ میں شرکت کریں گے قیادت کی طرف سے ہدایات کے مطابق جلسہ کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے,چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہو ہمیشہ بڑی کامیاب سیاسی تحریکوں کا آغاز فیصل آباد سے ہوا اور ظلم وجبر کا دور ختم ہوا موجودہ سلکیڈڈ ناہل لا دین حکومت بھی چند روز کی مہمان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں