ایس ایس پی ندا عمر کا ضلع خوشاب کا دورہ ، آئی جی پنجاب پولیس کا کیا پیغام دیا؟؟

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر ایس ایس پی ندا عمر کا ضلع خوشاب کا دورہ۔ ایس ایس پی ندا عمر نے محمد نوید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے ہمراہ اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سٹی جوہرآباد، ماڈل تھانہ صدر جوہرآباد اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کے دفتر کا وزٹ کیا۔ تھانوں میں پبلک کو دی جانے والی سہولیات تھانہ کی ورکنگ اور عمارت کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے تھانہ میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق استفسار کیا۔

بعدازاں ایس ایس پی ندا عمر نے محمد نوید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے ہمراہ پولیس آفیسرزکی میٹنگ سے بھی خطاب کیا ۔جس میں مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔ مزید برآں ایس ایس پی ندا عمر نے ایک سروے رپورٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ضلع خوشاب کے معززین کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں