دھوبی گھاٹ جلسہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، کاشف نواز رندھاوا

فیصل آباد ، ملک شفیق

دھوبی گھاٹ پارک میں پی ڈی ایم کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ ہو گا،پی ڈی ایم کایہ جلسہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا جلسہ عام سے قبل ہی حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو چکا ہے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دینی اقدار کے تحفظ و ملکی سلامتی کے لئے ہر طرح کی قربانی دیں گے-

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور و کنوینئر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے سٹی فیصل آباد کے خطباء و ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت کی عزت وقار اور اپنے اسلاف کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے یہ جلسہ دھوبی گھاٹ کی تاریخ بدل دے گا، اب اہلحدیث بیدار ہو چکے ہیں آج کے بعد ہم کسی کسی کی بھیساکھیاں نہیں بنیں گے،انشاء اللہ اب ہم نے فیصل آباد کاسیاسی و مذہبی نقشہ بدلنے کا عزم کر لیا ہے۔ اب سیاست مسجد وممبر اور محراب سے نکل کر کھلے میدانوں میں ہوگی، ملک اور آئین سے غداری کرنے والوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔تقریب سے سٹی امیر پروفیسر نجیب اللہ طارق۔ قاری حنیف بھٹی۔قاری نوید الحسن لکھوی۔ حافظ شفیق کاشف۔عبدالصمد معاذو دیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں