تعلیم کیلئے گھر سے نکلنے والے بچے سکول نہ پہنچ سکے ، تیز رفتار بس نے رکشہ کچل ڈالا، کتنا نقصان؟

گوجرہ ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں بس اور چنگچی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 طلبا جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہا تھا کہ ٹوبہ روڈ 299 ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی ایک تیز رفتار بس نے چنگچی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت سکول جانے والے 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ح

ادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا. ریسکیو حکام کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا, جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ، ایشال اور دوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں