پنجاب کے اہم وزیر کی گاڑی پکڑی گئی ، تھانہ میں بند کرنے پر شدید برہمی کا اظہار؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو پولیس نے پکڑ لیا اور گاڑی کو تھانہ انار کلی میں بند کردیا جس پر مبینہ طورپر فیاض الحسن چوہان نے شدید برہمی کا اظہار کیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے ،سیف سٹیز اتھارٹی نے 7 چالان جمع نہ ہونےپر پولیس کو گاڑی پکڑنے کا کہا، سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز گاڑی کو پکڑ کر تھانہ انارکلی میں بند کرادیا، گاڑی میں فیاض الحسن چوہان کا ذاتی ڈرائیور موجود تھا،فیاض الحسن چوہان پکڑے جانے پر برہم ،آئی جی پنجاب کو مرسلہ لکھ دیا، آئی جی پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کے مراسلے پر معاملے کی انکوائری کا آغاز کردیا فیاض چوہان کی گاڑی پرنمبر پلیٹ بھی جعلی لگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں