16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ، کنوینر نے رانا ثناء اللہ پر کیا الزامات عائد کردئیے؟؟

فیصل آباد (آن لائن)

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور کنوینیر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے مسلم لیگ ن کےصوبائی صدر پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ خفیہ اداروں کی وجہ سے پی ٹی ایم کا جلسہ ناکام بنانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں میاں نواز شریف کو آگاہ کردیا, فیصل آباد کے جلسہ میں اب مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی

آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبردھوبی گھاٹ گراونڈ کو ہونے جا رہا ہے لیکن اس سے قبل مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور کنوینیر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی یہ ویڈیو میں اپنی ہی جماعت کےسابق صوبائی وزیر رانا ثناء پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شہباز شریف یا خفیہ اداروں کی وجہ سے میرا پی ٹی ایم کا جلسہ ناکام بنانا چاہتے ہیں اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ کاشف نواز رندھاوا کھل کر رانا ثنا اللہ کی مخالفت کر رہے ہیں گزشتہ روزپریس کانفرس کے موقع پر رانا ثناءاللہ اور زاہد محمود قاسمی کے درمیان گالی گلوچ بھی ہوئی تھی اس بعد انہوں نے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کو آگاہ کیا جس پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے لندن میں میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا بعدازاں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 16اکتوبر کوجلسہ عام سے اب مریم نواز شریف خطاب کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں