یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ڈاکٹر کی عبوری ضمانت ملتوی ، ہوا کیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے مبینہ زیاتی کرنے والے ڈاکٹر عمر علی کی عبوری ضمانت کی درخواست23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ستوکتلہ پولیس کے تفتیشی کو آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔طالبہ ثنا نے پولیس کو بیان میں کہا ہےکہ ڈاکٹر عمر نے انسٹا گرام پر دوستی کی ملاقات کے بہانے ہوسٹل سے باہر بلایا بعد ایک فلیٹ میں زبردستی لے گیا اور وہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ ثنا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈاکٹر زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پولیس تھانہ ستوکتلہ میں پرچہ درج ہونے کے بعد ڈاکٹر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں