16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گا، میاں ضیاء الرحمان

فیصل آباد(آن لائن)

جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ 16 اکتوبرکوپی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونیوالاجلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔مسلم لیگ ن کامرکزی قافلہ صوبائی صدرراناثنا اللہ خاں کی قیادت میں دھوبی گھاٹ جلسہ گاہ پہنچے گا۔پارٹی متحدہے اوررہے گی،جلسہ ہرصورت کامیاب بنائیں گے،کارکن اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے،کارکنوں کوہراساں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اگرکسی بھی قسم کی گرفتاریاں یاریاستی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے توکارکن جاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ خاں کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکن ثابت کردیں گے کہ پنجاب کادوسرابڑاشہرفیصل آبادآج بھی نوازشریف کاقلعہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈکے جلسے تاریخ میں بھرے پڑے ہیں 16اکتوبرکوایک اورتاریخ رقم کریں گے۔پی ڈی ایم توڑنے والے فیصل آبادجلسہ سے قبل ہی بوکھلاہٹ کاشکاردکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں