اگلی باری پھر ہماری ، سابق صدر آصف زرداری نے بڑی پیشگوئی کردی؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

سابق صدر آصف زرداری نے حکومت کے حوالے سے ایک بڑی پیش گوئی کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگلی بار پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں،صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیشت مزیدنیچےنہ آجائے سلسلہ جاری رہےگا، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں