مختلف سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار ، موبائل سے کیا برآمد ہوا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا نواب ٹاون میں چھاپہ مار کر مختلف اداروں کے اعلی افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے – واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ حنا محمود ان کو بلیک میل کر رہی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے ان افسران کی درخواست پر چھاپہ مار کر حنا محمود کو گرفتار کر لیا – حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برامد کر لی ہیں – ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں