میرپور کے علاقہ میں باراتیوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ، دلہا سمیت کتنے جاں بحق؟؟

میر پور ، نیوز ڈیسک

آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جب باراتیوں کی گاڑی خواجہ بانڈی سے گزر رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق تربیلا میرپور سے ہے ، شادی کے لئے خواجہ بانڈی آئے تھے۔ افسوس ناک واقعہ میں دولہا سمیت محمد مبشر ، والدخواجہ منیر، چچا عبدالرحمان اور دادا مشتاق شامل ہیں ۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی،زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں