کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ مل سکی ، عالمی سطح پر کن لوگوں سے رابطے؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کے آریان خان کو گزشتہ روز بھی ضمانت نہ مل سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت میں آریان کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ آریان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے کہا کہ آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے، ملزم منشیات کی اسمگلنگ سمیت منشیات کی خریداری اور تقسیم میں بھی ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کو آریان خان کے بیرون ملک چند ایسے لوگوں سے رابطے کے بھی شواہد ملے ہیں جو منشیات کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیور نے مزید کہا کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی شواہد ملے ہیں کہ آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں