اداکارہ ماہرہ خان اور پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی تصاویر ، ہوا کیا ہے؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہے۔ نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا آفیشل ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر میں پیش آنے والے مسائل اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے_ فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے یوٹیوب چینل پر 16 اکتوبر کو شیئر کیا جس میں ماہرہ سمیت اداکار بلال اشرف و دیگر دکھائی دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے کیرئیر میں پیش آنے والے مسائل اور کامیابیوں کو دکھاتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ’ایک ہے نگار‘ کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جب کہ اس کے ہدایتکار عدنان سرور ہیں۔ ٹیلی فلم کو نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے 23 اکتوبر کو نجی ٹی وی پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں