آریان خان کی گرفتاری ، شاہ رخ خان کی اہلیہ نے گھر میں کس چیز پر پابندی عائد کردی؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گھر ‘منت’ کا ماحول کافی ویران سا ہے جب کہ گوری خان اور شاہ رخ کو بیٹے کے گھر لوٹ آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بیٹے کے گھر لوٹ کر آنے تک گوری خان نے گھر کے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان کے گھر میں کسی قسم کا میٹھا نہیں بنے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منت کے ملازمین دوپہر کے کھانے کیلئے کھیر بنارہے تھے جسے گوری نے دیکھ لیا، وہ فوری طور پر کچن میں گئیں اور کھیر کی تیاری کو روک دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک آریان کی ضمانت نہیں ہوتی تب تک میٹھا نہیں بنایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں