معروف اداکارہ مہوش حیات کو صدارتی تمغہ امتیاز کیوں دیا گیا ہے ، سامنے آ گیا ؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ سے پردہ ہٹا دیا ہے – اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ مجھے ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘۔ ’میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا۔ مہوش کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ وجہ پوچھی گئی تھی کہ آخر اداکارہ کو کس بنیاد پر صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں