ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ، سب سے بڑے معرکہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان؟؟

یو اے ای ، سپورٹس ڈیسک

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے تاہم سب سے بڑا معرکہ کل پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے – 12 رکنی ٹیم کا اعلان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں