بھارت کو عبرتناک شکست ، کراچی میں عوام کی ہوائی فائرنگ ، کتنے افراد زخمی ہو گئے؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20 ورلڈ کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان کی فتح کےبعد شہر میں نامعلوم شہریوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہناتھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعات سچل گوٹھ، اورنگی ٹاؤ ن، نیوکراچی، ناظم آباد، سمن آباد،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور اسٹیڈیم روڈ پر پیش آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں