ملک دشمن عناصر پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں جو ناکام ہو گی، حاجی اصغر

فیصل آباد ، ملک شفیق

چیمبر آف کامرس کے سابق ایگز یکٹو ممبر و چیئرمین برائے قائمہ یوزڈ مشینری و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پوری دنیا میں ہوا ہے،اس وقت پاکستان ملک دشمن عناصر ناکام ریاست بنانے کی کوششیں کررہے ہیں، پاکستانی بزنس کمیونٹی کو عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، ہمیں سے پہلے پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے، اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی بقا کیلئے سڑکوں پر اچھل کود کے پروگرام ترتیب دے رہی ہے، عوام با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جس کاخمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے لیکن حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراب قیمتیں بتدریج نیچے آئیں گی-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑھتی مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہسا بق نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بحرانو ں کا شکا ر ہے، منافع خور اور کرپٹ مافیا وزیراعظم عمرا ن خا ن کو نا کا م بنا نے کی سازشیں کر رہے،،سا بق حکمرانو ں نے ملک معا شی طو ر پر تبا ہ کر دیا ہے، پاکستان پٹرولیم سمیت دیگر اشیا درآمدکرتا ہے جو بالواسطہ مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے اب تک عوام کو ہر ممکن حد تک عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچایا ہوا ہے، حکومت نے آنے والے دنوں میں اہل گھرانوں تک ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی مزید امدادی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کامنصوبہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں