مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ملبہ کس پر ڈال دیا؟؟

مردان ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے – اس حوالے سے مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے کہا ہے کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ طفیل انجم نے مزید کہا کہ ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی سے متعلق اپنے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر طفیل انجم نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے کی بات پر قائم ہیں، فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات واپس لیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں