کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنیوالے این سی بی آفیسر نے کتنی رشوت مانگی؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے کیس میں ایک گواہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کیس کے ایک گواہ پربھاکر نے حلفیہ این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڈے پر الزام عائد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ این سی بی افسر نے آریان کی رہائی کے عوض شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے رشوت مانگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڈے کی جانب سے ان الزامات کی مکمل تردید کردی گئی جب کہ این سی بی افسر نے اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھا جس میں ان سے مزید سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آریان خان کو این سی بی نے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں 3 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی کروز شپ پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں