لکی مروت میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ، بڑا نقصان ہو گیا ؟؟؟

لکی مروت ، نیوز ڈیسک

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ شامل ہیں۔ لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں