کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز، شفیق کاشف

فیصل آباد ( ملک شفیق سے)

پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ناگزیر ہو گیا ہے تجارتی تعلقات کے فروغ اور باہمی وفود کے تبادلوں کے لئے رکاوٹیں ختم کر کے سفری سہولیات فراہم کی جائیں حافظ شفیق کاشف نے کہا سعودی سرمایہ کاروں کو اگلے ماہ پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اس سلسلہ میں سعودی عرب کے بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کی ہے حافظ شفیق کاشف نے کہا2022میں 57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کےزیراہتمام ٹورزم ٹریڈ فیر کے پاکستان میں انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی پاکستان میں کانفرنس سے پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا-

انہوں نے کہا غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کے ویزہ کے لئے دی گئی سہولتوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے مقامی سیاحت کے فروغ کیلئے یہ انقلابی قدم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں