ڈاکٹر نعمان مجھ سے نہیں کس سے معافی مانگیں ؟؟ سپیڈ سٹار شعیب اختر نے واضح کردیا

اسلام آباد ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کے سپیڈ سٹار سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہےکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے معذرت کرنے پر شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر نعمان سے اُسی رات معافی مانگی تھی اب انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں بلکہ پی ٹی وی اور پوری قوم سے معافی مانگنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد ان کی بہن نے شو سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شو کے دوران مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مزید مت گراؤ، تم ڈاکٹر نعمان کو معاف کیے جارہے ہو مگر وہ معافی نہیں مانگ رہے، اس لیے شو سے اُٹھ کر چلےجاؤ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، مجھے اللہ اور اُس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں اور میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں