جی سی ویمن یونیورسٹی کےکنٹریکٹ ملازمین کا وائس چانسلرکے خلاف احتجاج کا فیصلہ

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تقریب تقسیمِ اسناد میں چانسلر کی شرکت پر تمام کنٹریکٹ ملازمین نے وائس چانسلراور پروچانسلر کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹرروبینہ فاروق اور پرو چانسلر راجہ یاسر سرفراز ہمایوں کنٹریکٹ ملازمین کو پنجاب اسمبلی کے ایکٹ کے مطابق مستقل نہ کر رہےہیں۔ جس پر تمام کنٹریکٹ ملازمین نے ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر بھی لے رکھا ہے جبکہ جی س یونیورسٹی فیصل آباد اور ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا ہے .کنٹریکٹ ملازمین کے نمائندگان نے نام ظاہر نہ کرنے پربتایاکہ تمام حالات کو دیکھتے ہوئے جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے 17 نومبر سے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق اور پرو چانسلر راجہ یاسر سرفراز کی بیمار ذہنیت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر دیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں