بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی کی ذمہ دار منا فع خور مافیا اور کرپٹ بیو روکریسی؟ حاجی محمد اصغر

فیصل آباد (ملک شفیق سے)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس سابق ایگزیکٹو ممبروقائمہ کمیٹی برائے یوزڈ مشینری کے چیئرمین و انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی کی ذمہ دار منا فع خور مافیا اور کرپٹ بیو روکریسی ہے جس کی وجہ سے وزیرا عظم عمرا ن خا ن کی تما م پا لیسیا ں نا کا م ہو رہی ہے،آٹا،چینی سمیت دیگر اشیائے ضرورت کے ساتھ منافع خوروں کمپنیوں نے خود بخود انڈسٹری اور کاروباری استعمال کی اشیاء میں بھی تین سو گناہ اضافہ کردیا اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے،ایلفی بنانے والی کمپنیوں سلی گون گلو(310ملی)جو کہ پہلے 250روپے کی تھی اب اس کی قیمت 600روپے کردی گئی ہے،ملک میں منافع خوروں نے مصنوعی مہنگائی کا بحران پیدا کررکھاہے،،عمرا ن خا ن ملک کو کر پشن اور کر پٹ سیا ستدانو ں سے پا ک کر وانا چا ہتے تھے،لیکن اس ملک کے کر پٹ نظام نے عمرا ن خا ن کو چلنے نہیں دیا جس کی وجہ حکومت ناکام ہورہی ہے جب تک وزیر اعظم عمران خان خوشامدی ٹولہ کے حصار سے باہر نہیں نکلیں گے نئے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا-

انہوں نے بڑھتی مہنگائی کو حکومت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اگر حکومت مہنگائی کنٹرول نہ کرسکی تو آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا صفایا ہوجائے گا، پاکستان کی غریب عوام کا مسئلہ صرف مہنگائی ہے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو مہنگا ئی کنٹرول کرنے کیلئے جنگی بنیا دوں پر اقدا مات کر نے ہو گے، تاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں حا جی محمد اصغر نے کہا کہ مصنوعی مہنگا ئی پنجا ب کی نا اہل بیو رو کر یسی اور پنجا ب کی نا اہل حکومت کی وجہ سے ہیں، عوام اور تا جر کے لئے کا روبا رجا ری رکھنا مشکل تر ین ہو کر رہ گیا ہے حکو مت عوام کو ریلیف فرا ہم کر نے کیلئے مصنو عی قلت پیدا کر نیوالوں کو نشا ن عبرت بنا ئے تا کہ ریا ست مدینہ کا جو تصور پیش کیا گیا ہے وہ پا یہ تکمیل کو پہنچ سکے انہو ں نے مزید کہا کہ مہنگا ئی کی شرح میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے پٹرول،بجلی،گیس، ادویات، چینی،آٹا،سبزی سمیت روزمرہ استعما ل کی بھی اشیا ء کی قیمتو ں میں ایک ہفتے کے دوران یہ اضا فہ ریکا رڈ کیا گیا ہے جو عوام کو زندہ در گو ر کر نے کے مترادف ہے،انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ نظا م کی بجا ئے صدارتی نظا م ہو تو ملک عمرا ن خا ن کی قیا دت میں تر قی کر سکتا ہے،70سال سے ملک کو قر ضو ں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں