مڈل ایسٹ میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئےکیا اقدامات ؟ شفیق کاشف اور جاوید عمرانی ملاقات

فیصل آباد(آن لائن )

پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرق وسطی) جاوید احمد عمرانی سے ملاقات ,پاکستان اور مشرق وسطی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ,جاوید احمد عمرانی نے کہا کہ مڈل ایسٹ میں پاکستان برآمدات کو بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی ممالک میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں
عالمی سطح پر تبدیلوں کے تناظر میں پاکستان سے تعلیم یافتہ افراد کی مڈل ایسٹ کو ضرورت ہے انہوں نے پاک سعودی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے حافظ محمد شفیق کاشف کی کوششوں کی تعریف کی اور تعاون کا یقین دلایا,حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ مشرق وسطی کے سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں حکومت سہولتیں فراہم کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں