ٹرین کی سکول ویگن کو ٹکر ، کالج جانے والی کتنی طالبات جاں بحق اور زخمی ہوئیں؟؟

شیخوپورہ ، نیوز ڈیسک

ضلع شیخوپورہ کے علاقے 4چک رسالہ سے باہڑیاں والا روڑ پر سکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی-حادثے میں وین میں سوار 3 طالبات جاں بحق سمیت 5بچے زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امداد کاروایوں میں مصروف ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد خود موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں-حادثے میں زخمی طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے- ابتدائی اطلاع کے مطابق 4چک رسالہ سے باہڑیاں والہ روڑ پربغیر پھاٹک ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی وین ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے وین میں سوار 3 طالبات جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں- وین میں سپیرئیرکالج، آئیڈیل کالج اور پیر بہار شاہ کالج کی طالبات موجود تھیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں