فیسکو نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی، کیا فائدہ ہو گا؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر اینڈرائیڈ بیس نئی موبائل اپلیکیشن فیسکو لائیٹ متعارف کروادی ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فون کے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں انسٹال کی جاسکتی ہے۔

ریجن بھر کے آٹھ اضلاع کے صارفین اس موبائل اپلیکیشن پر اپنا نام، ریفرنس نمبر، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر کی معلومات درج کر کے باآسانی رجسٹر ہو سکتے ہیں اوربعدازاں اپلیکیشن میں سائن ان ہو کر اس سے اپنا لوڈمینجمنٹ شیڈول، ڈوپلیکٹ بل، بجلی کے متعلق شکایات اور سابقہ مہینوں کی بلنگ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آن لائن نیو کنکشن اور بل ایسٹیمیٹر(Bill Estimater)کے لنک سے اپنے یونٹ کے استعمال کے حساب سے اس کی مالیت کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کے مطابق جدید اور بدلتے دور کی ضروریات کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال صارفین اور محکمہ دونوں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس ایپ کے استعمال سے صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے فیسکو کی جانب سے مہیا مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور انھیں بے جا دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک مطمئن صارفین ہی کمپنی کی کارکردگی کا عکاس ہوتا ہے۔ صارفین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انھیں ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں