پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کا پاکستان سے ویکسنیٹڈ زائرین کو عمرہ کی اجازت دینے کا مطالبہ

فیصل آباد ( ملک شفیق سے )

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے حج وعمر کےسابق چئیرمین وپاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے پاکستان سے ویکسنیٹڈزائرین کو عمرہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ،امریکہ اور برطانیہ نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے اثرات ختم ہو چکے ہیں۔بیرون ملک سفر کرنے والے تقریباً سب لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں لہذا احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کی اجازت دی جائے

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کے لیے سفر ی سہولتیں دی جائیں اور ان کوکسی تیسرے ملک میں قرنطینہ کی بجائے لاکھوں روپے کے اضافی بوجھ سے بچا کر سعودی عرب میں ہی قرنطینہ کا انتظام کیا جائے اور سعودی عرب کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال کی جائیں۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ اربوں روپے زرمبادلہ کما کر دینے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت نے بے یادو مددگار چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں تارکین وطن ایسے بھی ہیں جو کسی تیسرے ملک میں قرنطینہ اور فضائی اخراجات کے قابل بھی نہیں ہیں اور اپنی زندگی کی جمع پونجی سے ویزا خرید کر 2سال سے ملازمتوں پر جانے کے منتظر ہیں

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں