پنجاب بر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ ، کونسا پتہ ڈومیسائل تصور کیا جائیگا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے –

میڈیار پورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں