پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی 20 آج ، شعیب ملک نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا؟؟

ڈھاکہ ، سپورٹس ڈیسک

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا اور ڈھاکہ سے دوبئی روانہ ہو گئے اور آج تیسرے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق شعیب ملک کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاہنواز دھانی کا بھی آج ڈیبیو ہونے امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں