پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی کیوں نہیں ملی؟ شائقین حیران

ڈھاکہ ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 میچز کی سیریز میں 3-0 سے شکست دی لیکن پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ مل سکی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ نجی ٹی وی کے ذراءع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جا نب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں