پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق کی خبریں منظر عام پر ، بڑا موقف سامنے آ گیا؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا اور نک جونس میں طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے نک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد ان خبروں میں تیزی آ گئی تھی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر پریانکاچوپڑا کی والدہ کا رد عمل سامنے آیا ہے پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی اور داماد نِک جونس کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا کی طلاق کی خبریں یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

میڈیارپورٹس کے مطابق مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا ہے لیکن وہ دونوں ابھی بھی ایک ساتھ ہیں اور محبت بھری زندگی گُزار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں