FIA ان ایکشن ، بوگس ناموں سے موبائل سمز ایکٹویٹ کرنیوالے 4 حقیقی بھائی گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

فیصل آباد ، قمر مرزا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی () فیصل آباد سائبر کرائم سیل نے ٹوبہ ٹیکس سنگھ میں کامیاب کرتے ہوئے بوگس ناموں سے موبائل سمز ایکٹیویٹ کرنے میں ملوث 4 حقیقی بھائیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری سلیکون تھمب، موبائل سمز و دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں –

فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ اسلام پورہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 حقیقی بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی ناموں سے مختلف نیٹ ورک کی موبائل سمز ایکٹو کر کے فروخت کرنے میں ملوث تھے- ایف آئی اے پولیس کی جانب سے چاروں بھائیوں فہیم مشتاق ، سلمان مشتاق ، عمیر مشتاق اور ہارون مشتاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30 بی وی ایس ڈیوائسز ، 3000 مختلف نیٹ ورک کی موبائل سمز ، 1600 سلیکون تھمز ، لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کر لیا

اس حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی () حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دو مختلف کمپنیوں کی فرنچائز حاصل کر رکھی تھیں اور گزشتہ دس سال سے نیٹ ورک چلارہے تھے- ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں