بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان شرکت کریں گے یا نہیں ؟؟ سامنے آ گیا

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گرم ہیں اور توقع ہے کہ دسمبر میں ان کی شادی ہو رہی ہے جبکہ اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں