ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کا مشترکہ انسداد سموگ آپریشن ، 7 یونٹس کو بھاری جرمانے؟؟

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے سموگ کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس اور بھٹوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 7 صنعتی یونٹس کو 350000 روپے جرمانہ جبکہ 2 بھٹوں کو سیل کر دیا گیا –

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف ،اسسٹنٹ صدر منصور قاضی اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے مشترکہ ایکشن لیتے ہوئے دھواں چھوڑکر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی پاداش میں 7 انڈسٹریل یونٹس کو ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ اور انسپکٹر ماحولیات رانا صدیق کے ہمراہ مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کرکے انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر اور بھٹہ جات کو چیک کیا تو وہاں پر بوائلرز میں لنڈے کے کپڑے ، ربڑ اور دیگر ویسٹ استعمال کی جارہی تھی جس پر ایسے 7 صنعتی یونٹس کو ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کیا اور انہیں ایسی ویسٹ جلانے سے منع کیا اور واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو ان کی فیکٹریز کو سیل کردیاجائے گا – اسی طرح انہوں نے دوران چیکنگ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 2 بھٹوں کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کردیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی فیلڈ ٹیموں کو تاکید کی کہ انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن جاری رکھیں اور جرمانہ کے حامل یونٹس کی انتظامیہ کی طرف سے مزید خلاف ورزی پر مالک اور متعلقین کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کے انسداد کے لئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ماحال کا آلودہ کرنے والے سےآئندہ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں