حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کونسے اقدامات کررہی ہے؟؟ عنائت اللہ نیازی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سیکنڈری سکول فارڈیف جوہر آباد کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم عنایت اللہ خان نیازی نے ضلع خوشاب کے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سربراہان کی ایک اہم میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ جس میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر جوہرآباد کے ہیڈماسٹرعامر رانجھا ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد حمید جسرہ ،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ کے ہیڈماسٹر علی فیضان ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر خوشاب کی ہیڈمسٹریس بیلہ گل اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائدآباد کے ہیڈ ماسٹر فیصل نعیم نے شرکت کی۔

عنایت اللہ خان نیازی نے کہا کہ انشاءاللہ 3دسمبر کو عالمی یوم معذوراں کی مناسبت سے گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار ڈیف جوہرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب اے ڈی خان بلوچ کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس تقریب کے سپیشل گیسٹ سید شاہد مختار ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن سرگودھا ہوں گے ۔ میٹنگ میں یوم معذوراں بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے متفقہ طور پر تمام ضروری امور طے کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں